خبرنامہ پنجاب

سالانہ اجتماع میں پنجاب بھر سے ہزاروں ارکان واُمیدواران شریک ہوں گے: مقصود احمد

ملتان(ملت + آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے نے کہا ہے کہ کہ 28تا 30اکتوبر کووحدت کالونی گراؤنڈ میں ہونے والا عظیم الشان سالانہ اجتماع ارکان ملک میں اسلامی انقلاب کی نوید ثابت اور ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اجتماع میں پنجاب بھر سے ہزاروں ارکان واُمیدواران شریک ہوں گے۔ اجتماع ارکان میں امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق آئندہ کی پالیسی کا اعلان کریں گے اوردنیا بھر سے آئے اسلامی تحریکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے ترجمان کنور محمد صدیق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع کے انتظامات کیلئے ناظم اجتماع ذکر اللہ مجاہد کی سربراہی میں 25انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ شب وروز اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اجتماع کی کوریج کیلئے ملکی وغیر ملکی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔اجتماع کے آخری روز30اکتوبر بروز اتوار کو امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مارچ ہوگا اور مارچ کے اختتام پر جلسہ عام ہوگا۔