خبرنامہ پنجاب

سامیہ شاہد قتل کیس: چودھری شکیل کی ضمانت منسوخ

سامیہ شاہد:(آئی این پی) قتل کیس میں عدالت نے پہلے شوہر چودھری شکیل کی ضمانت منسوخ کر دی،سامیہ شاہد کے والد چودھری شاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جہلم کی مقامی عدالت نے سامیہ قتل کیس میں مرکزی ملزم چودھری شکیل کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سامیہ کے والد چودھری شاہد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سجاد افضل کی عدالت میں سامیہ شاہد قتل کی سماعت ہوئی ، جج نے ملزم کے وکیل میاں محمد عارف ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے اپنے موکل چودھری شکیل کے حوالےسے درخواست دی ہے؟ اس پر میاں محمد عارف نے جواب دیا کہ وہ آج کی تاریخ کاا نتظار کر رہے تھے ، جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا ، مزید ضمانت کی درخواست کومسترد کرتے ہیں، عدالت نے سامیہ کے پہلے شوہرا ور کیس مرکزی ملزم چودھری شکیل کی ضمانت مسترد کر دی ۔ عدالت میں موجود سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سامیہ کے والد چودھری شاہد زیر حراست ہیں ۔