خبرنامہ پنجاب

سامیہ قتل کیس:ملزمان کا 5روزہ ریمانڈ جاری

پاکستانی نژاد:(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کے ملزمان چودھری شکیل اور چودھری شاہد کو مزید5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ۔ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کیس کے ملزمان چودھری شکیل اور چودھری شاہد کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج سول جج کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ پولیس نے عدالت سےمزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، جس پر عدالت نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتےہوئے ملزمان کو 22 اگست کوپیش کرنےکاحکم دیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سامیہ کےپہلے شوہر چودھری شکیل نے ابتدائی بیان میں اس کےقتل کااعتراف کیا تھا ا ورکہا تھا کہ سامیہ کو دوپٹے سے گلا دبا کر ماراہے ۔