اسلام آباد:(اے پی پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پیر کو ہونے والا جلسہ عام لاہور خودکش دھماکہ کی وجہ سے ملتوی کر دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے باغ میں پیر کو جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے تاہم لاہور گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی وجہ سے سوگ میں جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔