لاہور (ملت + اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیدمنصور علی شاہ اوردیگر ججز نے چیئرنگ کراس دھماکے میں سینئر پولیس افسران اور عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے،صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز نے بھی پولیس افسران، اہلکاروں اور دیگر افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے.