خبرنامہ پنجاب

سانحہ مال روڈ: فوٹیج منظر عام پر آ گئی

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی‘ ایک خودکش بمبار کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ شلوار قیمض اور جیکٹ میں ملبوس ایک نوجوان عین اس جگہ آتا ہے جہاں پولیس کے اعلی افسران موجود ہیں، اسی دوران ایک پولیس اہلکار کی جانب سے اسے رکنے کا اشارہ کیا جاتا ہے جس پر وہ خود کو بارودی مواد سے اڑا دیتا ہے۔کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروگرام کے تحت لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ چلا ہے کہ خودکش حملہ آور اپنے سہولت کاروں کے ساتھ ریگل چوک سے پیدل چیئرنگ کراس پہنچا،اس کے ایک سہولت کار نے سرمئی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھا، ڈرگ کیمسٹ کے احتجاج کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد مال روڈ پرموجود تھی، مظاہریکی جگہ کوخار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا، خودکش حملہ آور رکاوٹ کو عبور کرکے مظاہرین میں شامل ہوا اور پولیس افسران کے قریب پہنچا۔ اسی دوران پیچھے سے تینوں سہولت کار فرار ہوگئے۔