خبرنامہ پنجاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ قانونی راستہ اختیارکریں: ثناءاللہ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے طاہر القادری کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کیلئے طاہرالقادری قانونی راستہ اختیار کریں۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے کسی نہ کسی کی قربانی ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ طاہرالقادری دین کے نام پر لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں، جلد وطن آئیں گے اور وہ دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دیں گے۔