خبرنامہ پنجاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن: قائم مقام چیف جسٹس کا پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت سے انکار

لاہور(ملت آن لائن)ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔

لاہو رہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں آج پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرنی تھی، فل بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس انوارالحق شامل تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس یاور علی نے اپیل کی سماعت سے انکار کردیا جس کے بعد کیس کی سماعت کے لیے قائم تین رکنی فل بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔