خبرنامہ پنجاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن کےملزم بیرون ملک بھاگنا شروع ہوگئے: شیخ رشید

گوجرانوالہ:(آئی این پی) گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے 2016ء کو حکومت کی رخصتی کا سال قرار دے دیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم بیرون ملک بھاگنا شروع ہو گئے ہیں۔ بعض وزراء نے بھی تیاری کر لی ہے۔ ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لڑائی کے وقت جو بھگوڑا بن جائے وہ جمہوریت کا غدار ہے۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 25 اگست کو ڈیرہ غازی خان، 26 کو مظفر گڑھ اور 27 اگست کو ملتان میں جلسہ ہوگا۔