سانگلہ ہل: (ملت+اے پی پی) سردی بھگانے کے لیے ہیٹر جلانے سے جان پر بن آئی ، سانگلہ ہل میں گھر میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس گئے ، فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال کے برن سینٹر منتقل ۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے سانگلہ ہل میں بدقسمت خاندان نے سردی سے بچنے کیلئے گھر میں ہیٹر جلایا ۔ رات گئے چادر کو آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے سے گھر میں موجود چار افراد جھلس گئے ۔ جلنے والوں میں 30 سالہ نور 52 سالہ خاور 3 سالہ کنول اور 39 سالہ شوکت شامل ہیں ۔ جلنے والے چار افراد کو الائیڈ ہسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔