سانگھڑ(اے پی پی) سانگھڑ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، اسکول کے بچے اسکول چھوڑ کر گھروں کو بھاگ گئے، علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ۔ سانگھڑ شہر کے وسیع میں واقعہ پیر صاحب پاگاڑہ کے بنگلے کے عقب میں واقع سندھی پرائمری بوائز اسکول میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ، خوف کے مارے بچے اور استاد اسکول چھوڑ کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گے ۔ والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری جائے واقع پر پہنچ گی ۔ اسکول ٹیچرز نے مسلح افراد کے نام بتانے سے گریز کیا انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ، فوری طور پر ضلع سانگھڑ کے اسکولوں پر بھی رینجرز تعینات کی جائے اور اسکولوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی بھی جائے واقعہ پر نہیں پہنچا ، علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔