ساہیوال (ملت آن لائن + آئی این پی) ساہیوال کی جیل میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 2دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکادیا گیا، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں فضل حق اورمحمد شاہد شامل ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام سے تھا۔ پھانسی کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتوں کو ورثاکے حوالے کردیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق سزا پانیوالے دونوں دہشتگردو سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور دونوں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ’را‘ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو بھی موت کی سزا سنادی گئی تھی۔