ساہیوال (ملت + آئی این پی) ساہیوال میں ملتان روڑ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بیس مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہڑپہ کے قریب بس الٹنے سے بیس مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ بس لاہور سے سکھر جا رہی تھی۔