ساہیوال(اے پی پی)ساہیوال کے قصبے ہڑپہ میں چچی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 4 سالہ بھتیجی کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی میرب چند روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران شک پڑنے پر بچی کی چچی زاہدہ سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بچی کو اپنے بھائی کی مدد سے گلا دباکر ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا۔ملزمہ کی نشاندہی پر گھر میں دفن میرب کی لاش کو برآمد کر لیا گیا۔بچی کو قتل کرنے والی ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس کاخاوند اپنے بیٹے سے زیادہ بھتیجی سےپیار کرتا تھا جسکی رنجش میں اس نے یہ قدم اٹھایا۔