ساہیوال:(اے پی پی)ساہیوال کی سنٹرل جیل میںآج علی الصبح قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق علی الصبح پہلی پھانسی مجرم فیض کو دی گئی ۔مجرم نے 1992 میں برکت نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ جبکہ دوسری پھانسی قتل کے مجرم رمضان کو دی گئی ۔اس نے 2004 میں جائیداد کے تنازعے پر 3 خواتین کو قتل کیا تھا۔