ساہیوال: (اے پی پی)ساہیوال میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔ جیل ذرائع کے مطابق دہشت گرد عبید کو 7 اپریل 2015ء کو سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ دہشت گرد سہیل کو 15 اگست 2015 کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عبید اور سہیل دونوں خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے، اس حملے میں 2 جوان شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے،عبید بنوں جیل توڑنے میں ملوث تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی تھی۔