خبرنامہ پنجاب

سبزیوں کو موسمی بیمایوں سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

قصور:(ملت آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مختلف سبزیوں کو موسمی بیمایوں سے بچانے کیلئے فوری تدابیرکی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث اکھیڑاکی بیماری کھیرے ‘گھیاکدو‘چین کدو‘حلوہ کدو‘ گھیاتوری‘ کریلے کی فصل پر‘روئیں دار پھپھوندکی بیماری ‘کھیرے‘ گھیاکدو‘چین کدو‘ حلوہ کدو‘ گھیاتوری‘ کریلے‘ خربوزدہ ‘تربوزکی فصل پر ‘سفوفی پھپھوندکی بیماری کھیرے‘گھیاکدو‘ چین کدو‘ حلوہ کدو‘گھیاتوری‘ کریلے‘خربوزہ‘تربوز‘ مرجھاؤ کی بیماری‘ٹماٹر ‘اگیتے جھلساؤکی بیماری ٹماٹر‘شملہ مرچ‘سبز مرچ ‘خربوزہ ‘کھیرے‘ پچھیتے جھلساؤکی بیماری ٹماٹر‘ وائرسی بیماریاں ٹماٹر‘شملہ مرچ‘سبزمرچ‘خربوزہ‘ کھیرے ‘کدو‘بلاسم اینڈ راٹ کی بیماری ٹماٹر‘شملہ مرچ‘سبزمرچ‘ تنے اورجڑ کے گلاؤکی بیماری مرچ‘سبز وشملہ پرحملہ آور ہوکر فصلوں کوتباہ کرسکتی ہے لہذا جونہی کسی بیماری کے فصلوں پر حملے کی علامات ظاہرہوں تو کاشتکار فوری طورپر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے ان پرمناسب زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصلات کو نقصان سے بچایاجاسکے۔