لاہور…جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےکرپشن کےخلاف8اپریل کو لاہور میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنےوالے توبہ کر لیں،انہیں بھاگنے نہیں دیں گے،پارلیمنٹ نے آوازنہ سنی تو آئین میں رہتے ہوئےدوسرے طریقے آزمائیں گے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کامنصورہ لاہورمیں تقریب سےخطاب اور میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہغیرملکی بینکوں سے لوٹی رقم واپس آ جائے تو 6کروڑ نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے،نیب لوٹی رقم واپس لانے کی بجائے پلی بارگین کا طریقہ اپناتا ہے،جو قوم کےساتھ دھوکا ہے۔ سراج الحق نےکہاکہ جن لوگوں نےقوم کو مفلوج بنایا،وہی پارلیمنٹ میں موجود ہیں،مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی والے ایک دوسرے کی چوریوں پر پردہ ڈالتے ہیں،عوام کرپٹ لوگوں کا سماجی بائیکاٹ کریں۔ سراج الحق کاکہناتھاکہ مصطفیٰ کمال کے ہاتھ میں اگرصرف جھنڈا ہے توپھرٹھیک ہے،اوراگر جھنڈے کے ساتھ ڈنڈا بھی ہے تو پھر سوچنے کی بات ہے۔اس موقع پر سراج الحق نےاسٹیس کو، بس کرو کےنعرےبھی لگوائے۔