خبرنامہ پنجاب

سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں ، شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب: (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے،صوبائی حکومت ہرممکن سہولتیں دے گی۔ پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے نئےسفیر اولے تھونکی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ ڈنمارک کی کمپنی پنجاب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے،صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے،حکومت ہرممکن سہولتیں دے گی۔ ڈینش سفیر کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں سرمایہ کاری اور طویل مدتی منصوبوں پر کام کرنےمیں دلچسپی رکھتی ہے۔