سرگودھا:(اے پی پی ) ضلع بھر میں افغان آبادیوں اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوشاہ پور /ڈی ایس پی عبدالطیف کی سربراہی میں اور ایس ایچ اوجھاوریاں، ایس ایچ اوشاہ پور صدر معہ نفری سرکل شاہپور ، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکرقصبہ کالرہ علاقہ تھانہ جھاوریاں میں ملک سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔دوران سرچ آپریشن15مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا گیا جن کے کوائف کی تصدیق کی جا ری ہے۔وقار احمد سکنہ کالرہ سے گن پمپ ایکشن معہ4کارتوس، محمد افتخار سکنہ کالرہ سے شراب5لیٹر برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔