سرگودھا (آئی این پی) ایف آئی اے اور محکمہ صحت کے حکام کو اطلاع ملی کہ لاہور سمیت مختلف شہروں کے سرکاری ہسپتالوں کی ناقابل فروخت اور زائد المیعاد ادویات چوری کر کے یا مبینہ ملی بھگت سے لیبل کی تبدیلی کے بعد عام مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں جنہیں سرگودھا کے علاقے کوٹ فرید میں وسیع پیمانے پر ذخیرہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اور محکمہ صحت نے چھاپہ مار کر گودام کے مالک رانا اشفاق کو گرفتار کر لیا۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارا نے بتایا کہ ادویات کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ گروہ میں شامل دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔