خبرنامہ پنجاب

سرگودھا، کار سےنوجوان لڑکا اورلڑکی کی لاش برآمد

سرگودھا:(اے پی پی) سٹیلائٹ ٹاؤن کے گھر میں کھڑی ایک کار سے پسند کی شادی کے خواہش مند لڑکا اور لڑکی کی لاش ملی ہے۔ سرگودھا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کار سے یونیورسٹی میں پڑھنے والے طالب علم اور طالبہ کی لاش ملی ہے،دونوں کی موت ذہر کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتا تھے تا ہم والدین کی جانب سے مخالفت کے باعث دونوں نے خود کشی کر لی۔ لڑکے کے گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاش ملی ہے جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا تھا،لاشیں کئی گھنٹے پرانی لگتی ہیں،ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لڑکا لاہور یونیورسٹی اور لڑکی سرگودھا یونیورسٹی میں پڑھتے تھے اور پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔ تعلقہ اسپتال سرگودھا کی انتظامیہ کے مطابق نوجوان لڑکا اور لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ دونوں نے ذہر کھا کر خودکشی کی ہے دونوں کے جسموں پر کوئی تشدد کانشان نہیں ہے تا ہم خون میں ذہر کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔