سرگودھا(اے پی پی) سرگودھا کی تحصیل کمالیہ میں بچی سےمبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی۔پولیس نے شبے میں2 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ پولیس کےمطابق محلہ بھلول والا میں ایک بھٹا مزدور کی 4 سالہ بچی کو نامعلوم ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران انہوں نے بچی کو تیز دھار آلےسے تشد د کا نشانہ بھی بنایا ، تاہم بچی کی چیخ پکار سن کر محلے کے لوگ جمع ہوگئے اور بچی کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال کمالیہ منتقل کیا۔ دوسری جانب نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے، پولیس نے 2 مشکو ک افراد کو حراست لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔