سرگودھا:(آئی این پی)سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خوشاب روڈ بائی پاس کے قریب کی گئی ۔ کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مقابلے کے بعد 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے 2 مرد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ خواتین دہشتگردوں سے 3 دستی بم اور 2 خود کش جیکٹس برآمد ہوئیں ۔ گرفتار خواتین کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔