سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملوث ایک بھائی کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید کا فیصلہ سنادیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق 4 اکتو بر 2010 ءکو ضلع سرگودھا کے تھانہ پھلروان کی حد و د میں غیرت کےنام پر دونوں بھائیوں نے قتل کردیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ساجد حسین کو سزائے موت جب کہ اس کے بھائی عابد حسین کو عمر قید کا حکم دیا،ان کے والد سمیت مقدمہ کے دیگر ملزموں کو شک کا فا ئد ہ دے کر بر ی کر دیا۔عدالت نے مجر مو ں کو 3لا کھ روپے جرمانے کی سز ا کا حکم بھی سنایا۔