خبرنامہ پنجاب

سرگودھا:ٹرک نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں کو کچل دیا، بہن جاں بحق بھائی زخمی

سرگودھا:(اے پی پی )تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں کو کچل دیاجس کے نتیجہ میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا ۔ علی پارک کے رہائشی محمد سلیم کی بیٹی گیارہویں جماعت کی طا لبہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔