خبرنامہ پنجاب

سرگودھا ؛ 2 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد:(ملت+اے پی پی) دہشت گردی نے سرگودھا میں کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گرد ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ذیشان محبوب اورزاہدالرحمن حیدر چونگی نمبر 9 سرگودھا کے ایک مکان میں موجود تھے،،خفیہ اطلاع پر انھیں گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز،اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےاور وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر حملوں میں ملوث تھے۔