سرگودھا(اے پی پی)سرگودھا میں بھینسوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے کیلیے آنے والا باڑے کا مالک بھینس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔افسوسناک واقعہ پیش آیا سرگودھا کے نواحی علاقہ چکڑالہ میں جہاں نیک محمد نامی شخص کے بھینس باڑے پر بھینسیں آپس میں لڑ پڑیں۔
60 سالہ نیک محمد نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو غصے میں بپھری ایک بھینس نے اسے ٹکر ماردی جس سے نیک محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا