خبرنامہ پنجاب

سرگودھا :جوتوں کی دکان میں آگ

سرگودھا: (آئی این پی ) شہر کے اہم با رونق تجارتی مرکز کارخانہ بازار میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نصف شب کے قریب جوتوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے 2 قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ آگ کی اطلاع پر ریسکیو کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ ریسکیو نے کارروائی کر کے بروقت آگ پر قابو پا لیا ۔ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔