خبرنامہ پنجاب

سرگودھا ریجن میں 40 سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی

سرگودھا (ملت + آئی این پی) سرگودھا ریجن میں 40 سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا میں 40 سب انسپکٹرز بھرتی کئے جائینگے پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کیلئے 18 جبکہ میانوالی کیلئے 12 اور خوشاب ‘ بھکر کیلئے 5-5 سب انسپکٹرز بھرتی کئے جائینگے ان سب انسپکٹرز کی بھرتی کی منظوری گریجوایٹ ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئی کی ترقی ہونے کے بعد دی گئی ہے تاکہ سب انسپکٹرز کی خالی ہونیوالی نشستوں کو پورا کیا جاسکے۔