خبرنامہ پنجاب

سرگودھا :سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایک دہشتگرد گرفتار

سرگودھا :(آئی این پی ) سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ، چک 87 شمالی میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگرد سہیل نے فائرنگ کر دی ۔ مقابلے کے بعد سہیل کو حراست میں لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد سہیل سے خودکش جیکٹ ، پستول اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ۔ مبینہ دہشتگرد کو تفتیش کے لئے تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ۔