سرگودھا:(اے پی پی)مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے 10افراد گرفتار، 3دکانیں سیل اور 10من مضرصحت گوشت برآمد کرلیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی کے مطابق سرگودھا کے مختلف علاقوں میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ دوران کارروائی 10من مردہ مرغیاں برآمد کرکے ٹی ایم اے آفس میں تلف کردی گئیں۔ مردہ مرغیاں فروخت کرنے پر 3دکانیں سیل اور کئی ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔