خبرنامہ پنجاب

سرگودھا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سرگودھا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے2 افراد جاں بحق 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ جنر ل بس اسٹینڈ کے قریب عبداللہ کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجہ میں جھلس کر2 افراد جاں بحق 8 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور انہیں بہترین طبی امداد کی لئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں عمران ولد غلام حسین، عمران ولد غلام علی، محمد احمد، ساجد علی، ضیا ء الرحمان،نسیم بی بی ،سعدیہ ولد غلام علی وغیرہ شامل ہیں۔