سرگودھا(آئی این پی).سرگودھا میں پولیس حراست کے دوران مبینہ طور پر ڈکیتی کا ملزم تشدد سے جاں بحق ہوگیا ورثاء نے پولیس کیخلاف ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے سامنے لاش کے ہمراہ احتجاج کیا۔نواحی گاؤں دولت پور کے رہائشی 45سالہ شہباز احمد کو کوٹ مومن پولیس نے ڈکیتی کے الزم میں 15روز قبل گرفتار کیا ۔متوفی کے ورثا ء کے مطابق پولیس کے تشدد سے شہباز احمد جاں بحق ہوگیا ۔ورثاء نے شہباز احمد کی لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور زمہ داران کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔متوفی شہباز احمد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 5بچوں کا باپ تھا لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال پہنچا دی گئی جبکہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا گیا ۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ شہبازاحمد پر تشدد نہیں کیا گیا وہ گردوں کے مرض تھا جبکہ اس کا بیٹا بھی 2ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہے ۔