سرگودھا:(اے پی پی)سرگودھامیں کرکٹ پر جوا کھیلنے والے 16 رکنی گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اور داؤ پر لگی 6 لاکھ روپے سےز ائد کی رقم برآمد کرلی۔ اے ایس پی سٹی علی مردان کے مطابق پولیس نے سرور کا لونی میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مارا اور 16جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مختلف علاقوں میں محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرکے کرکٹ میچوں پر جواکر اتے تھے۔ محکمہ پولیس کا بر طرف کانسٹبل زاہد وسیم عرف بٹو ان کی سرپرستی کرتا تھا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 6 لاکھ سے زائد کی نقدی، موٹرسائیکلیں اور 16 موبائل سمیت دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔