خبرنامہ پنجاب

سرگودھا کے قریب ڈرون طیارہ گر کر تباہ

سرگودھا:(اے پی پی) نواحی گاؤں میں مسلح افواج کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 88 شمالی میں مسلح افواج کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ گرنے کے مقام کو حساس اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا، طیارے کے حادثے کے مقام پر عام لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کردیا گیا۔