سرگودھا (ملت آن لائن + آئی این پی) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں سلنڈر دھماکے سے 2بچیاں جاں بحق جبکہ ماں بیٹی زخمی ہو گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے سلنڈر دھماکے سے سگی بہنیں جاں بحق جبکہ ولدہ اور ایک بہن جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا سلنڈر لیکج کی وجہ سے ہوا جس سے 2بچیوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے تاہم واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل کر دیا ہے جبکہ لاشیں پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں۔ مرنے والی دونوں بچیاں سگی بہنیں تھیں جن کی والدہ اور بہن زخمی ہے۔