خبرنامہ پنجاب

سزائے موت کا ملزم 9 سال بعد بری

لاہور: (ملت+اے پی پی) ملزم عمران کو 2007 میں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد عمران کو بشری کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی لیکن لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران کی اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے مقدمہ سے بری کر دیا۔ یعنی 9 سال بعد ثابت ہوا کہ ملزم عمران بے گناہ ہے۔ قانونی ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر قتل کیس کی اپیلوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے تو یقینا انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔