لاہور :(اے پی پی )ڈسڑکٹ سیشن جج لاہور نے قتل کے جرم میں سزائے موت کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے رہائشی ندیم نے 2006 ء میں اپنے مخالف مغل پورہ کے رہائشی محمد شوکت کو قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو2011 ء میں قتل کے جرم میں سیشن عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی جسکے بعد مجرم ندیم کی طرف سے کی گئی اپیل بھی اعلیٰ عدالتوں سے مسترد ہوئی ۔ بدھ کے روز ڈسڑکٹ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجیانہ نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ۔ جسکے مطابق مجرم ندیم کو 26 اپریل کی صبح چھ بجے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں پھانسی دی جائے گی۔