سعدیہ عباسی کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اعتراضات مسترد
لاہور:(ملت آن لائن) لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباسی نے سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباسی نے سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ سعدیہ عباسی نے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس دستاویز کاغذات نامزدگی کے ساتھ نہیں لگائے تھے۔ عندلیب عباسی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سعدیہ عباسی پاکستانی شہریت کے ساتھ دوسرے ملک کی شہریت بھی رکھتی ہیں جبکہ قانون کے مطابق وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نےاسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے الیکشن ٹربیونل سے درخواست کی تھی کہ عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سعدیہ عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔