خبرنامہ پنجاب

سمیعہ چودھری کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے

لاہور: (ملت+اے پی پی) چمبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر مردہ پائی جانے والی خاتون سمعیہ چوہدری کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔ خاتون کے بائیں پھیپھڑے پر سیاہ دھبے پائے گئے جسے معائنے کیلئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا۔ موت کی حتمی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ آنے پر ہو گا۔ دوسری جانب پولیس نے حساس اداروں کی معاونت سے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر لیا۔ 2 افسران، 3 سیاسی شخصیات سمیت 19 افراد کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے تین افراد کو شامل تفتیش بھی کیا تاہم بعض معاملات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے چنبہ ہاؤس کے ملازمین سمیت 60 سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی اور ان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔