خبرنامہ پنجاب

سمیعہ چودھری ہلاکت ، چنبہ ہاؤس کے متعدد ملازمین زیر حراست

لاہور:(ملت+اے پی پی) میں چنبہ ہاؤس سے ملنےو الی مسلم لیگ ن کی کارکن سمیعہ چودھری کی پراسرار ہلاکت کی تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا ،چنبہ ہاؤس کے متعدد ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پراسرار طور پرہلاک ہونے والی سمیعہ آصف کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے ساتھ چنبہ ہاؤس کے 10 سے زائد ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق چنبہ ہاؤس سے ملنے والی گاڑی اشرف نامی شخص کی ملکیت ہے، اس سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سمعیہ کے شوہر سمیت بعض عزیز و اقارب سےبھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،پوسٹ مارٹم میں سمیعہ کے جسم پرکوئی ظاہری نشان نہیں پایا گیا جبکہ معدے کا ٹیسٹ فورنزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ معدے کی رپورٹ پر کیس میں ٹھوس پیشرفت ہو سکے گی ،سمعیہ کی لاش ہفتے کے روز چنبہ ہاؤس سے ملی تھی جو تقریبا 24 گھنٹے پرانی تھی۔