خبرنامہ پنجاب

سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف ینگ ڈاکٹرزکا احتجاج

لاہور:(ملت+اے پی پی) پنجاب کے مختلف شہروں میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری رہا ، اوپی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین ڈاکٹروں کی راہ تکتے رہے ۔ سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا تیسرا دن ، پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرے ، اوپی ڈیز میں کام بند ، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج بھی جاری رہی ، بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں سینئر ڈاکٹرز کام کرتے نظر آئے ۔ ڈاکٹروں کی تعداد میں کمی کے باعث مریضوں کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا رہا ۔ فیصل آباد میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹر آج بھی سراپا احتجاج بنے رہے ۔ او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین ڈاکٹروں کی راہ تکتے رہے ۔ ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے آج بھی ہڑتال کرتے ہو ئے او پی ڈیز میں کام بند کئے رکھا ، ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ہڑتال کی اور اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کیا ۔