خبرنامہ پنجاب

سوئی نادرن گیس کی سابق ایم ڈی اوگرا کی چیئرپرسن تعینات

اسلام آباد: (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے عظمیٰ عادل کو اوگرا کا چیئرپرسن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ عظمیٰ عادل سترہ جولائی سے چارج سنبھالیں گی۔ عظمیٰ عادل خان اس سے پہلے سوئی نادرن گیس کمپنی کی ایم ڈی اور کمپنی سیکرٹری بھی رہ چکی ہیں۔ پندرہ مارچ سے سعید احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث چیئرمین اوگرا کا عہدہ خالی ہے۔