خبرنامہ پنجاب

سوشل میڈیا پر چلنے والی باتیں پرانی ہیں،مسرور جھنگوی

جھنگ: (ملت+اے پی پی) پنجاب میں انتہاء پسند گروپوں کے جڑ پکڑنے کے دعوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھنگ کے ضمنی الیکشن میں مسرور نواز جھنگوی کی کامیابی پر اپوزیشن حلقوں کی جانب سے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔ نومنتخب ایم پی اے مسرور نواز جھنگوی نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈا کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں صرف جھنگ کی ترقی کیلئے سیاسی میدان میں آئے۔ نومنتخب رکن اسمبلی مسرور نواز جھنگوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جے یو آئی میں شامل ہو گئے۔ انہیں پنجاب اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔