لاہور(آئی این پی) سول ڈیفنس کے 400 رضا کاروں کو بغیر نوٹس نوکری سے فارغ ‘ رضا کاروں کا انصاف کے لیے احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین روٹ کے لیے سول ڈیفنس کے بھرتی کیے گئے چار سو رضا کاروں کی نوکری سے چھٹی کروا دی گئی جبکہ مظاہرہ میں رضا کاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی رضا کاروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے زبانی کلامی ستایئس ماہ کا کنٹریکٹ کیا گیا لیکن ایک سال بعد ہی بجٹ نہ ہونے کے باعث نوٹس دیے بغیر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے رضا کاروں کا کہنا تھا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں، انتظامیہ ہمیں نوکری پر بحال کرے احتجاج کرنے والے رضا کاروں نے کہا ہماری پرفارمنس کا عوام سے پوچھا جا سکتا ہے رضا کاروں نے وزیر اعلی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔