لاہور: (ملت+اے پی پی) ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، میو ہسپتال میں غیرمعیاری سٹنٹس کی فروخت کے معاملے پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب سے جواب مانگا گیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ مریضوں کو ڈالے جانے والے سٹنٹس کے معیار کو چیک کرنے کے طریقہ کار بارے تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اپنا جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری میں سٹنٹس کے معیار کو جانچنے کی سہولت میسر نہیں اور نہ ہی انجیو گرافی میں استعمال ہونے والے آلے کا معیار چیک ہو سکتا ہے۔ جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کی مستنند کتابوں میں بھی معیار جانچنے کا طریقہ کار وضع نہیں ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے جواب کو ایف آئی اے نے غیرتسلی بخش قرار دے کر وفاق کو مزید تحقیقات کے لئے درخواست کر دی ہے۔