خبرنامہ پنجاب

سپریم کورٹ کا پی پی 240 میں دوبارہ الیکشن کرانیکا حکم

اسلام آباد: (اے پی پی) سپریم کورٹ نے ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ حلقے سے شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے کامیابی حاصل کی تھی جنہیں اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دے دیا تھا ۔ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی لیکن سپریم کورٹ نے بھی نا اہل امیدوار کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ۔