خبرنامہ پنجاب

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اور ڈپٹی سپیکر نے جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،گورنر نے مرحوم کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں ان کی کمی ہمیشہ بڑی شدت سے محسوس کی جائے گی۔پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اور ڈپٹی سپیکر نے جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر ایک نڈر اور عوام دوست رہنما تھے۔جہانگیر بدر کی وفات سے ملکی سیاست میں ایک خلاء پیدا ہوگا،مارشل لاء کے ادوار میں انہوں نے تمام تر صعبوتوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا،جہانگیر بدر نے پاکستان کی سیاست میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں ان کی کمی ہمیشہ بڑی شدت سے محسوس کی جائے گی۔