خبرنامہ پنجاب

سکندرکےمقدرکا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے سکندر کے کیس کا فیصلہ دوسری بار موخر کردیا جو 5جولائی کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس نے اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا میں فائرنگ کے ذریعے دہشت پھیلانے والے ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کنول کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے بدھ کو بلیو ایریا فائرنگ کیس کا فیصلہ سنانا تھا ، تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر مقدمے کا فیصلہ دوسری بار موخر کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی سکندر فائرنگ کیس کا فیصلہ 5 جولائی کو سنائیں گے ۔ واضح رہے کہ سکندر اور کنول کو بچے سمیت 16 اگست 2013 کو گرفتار کر کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ، ملزم سکندر پر 8 جنوری 2014 کو فرد جرم عائد کی گئی لیکن ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ چالان کے مطابق ملزم سکندر اور اس کی بیوی کنول کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ (اح)